فیس بک انسٹنٹ آرٹیکل فیچر اب جلد ورڈپریس ویب سائیٹس کے لیے بھی دستیاب ہوگا

فیس بک استعمال کرنے والے دوست ایک نئے فیچر 147انسٹنٹ آرٹیکل  148  کے بارے میں ضرور جانتے ہونگے۔ فیس بک کا یہ فیچر فی الوقت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشنز پر مشہور ویب سائیٹس کے شائع کیے گئے مضامین فوری طور پر فیس بک ایپلی کیشن کے اندر ہی لوڈ کرتا ہے۔ کمپنی دعوی کے مطابق یہ مضامین دیگر کسی بھی براؤزر کے مقابلے میں 10 گنا تیزی سے لوڈ ہوتے ہیں۔


اچھی خبر یہ ہے کہ اب فیس بک یہ فیچر تمام ورڈپریس بلاگز اور ویب سائیٹس کے لیے بھی متعارف کروا رہاہے۔ اس سلسلے میں فیس بک اور ورڈ پریس کی بانی کمپنی آٹومیٹک کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے اور جلد ہی فیس بک انسٹنٹ آرٹیکل کا پلگ ان مہیا کر دیا جائے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ورڈ پریس اس وقت دنیا کی 25 فیصد سے زائد ویب سائیٹس پر استعمال ہورہا ہے، اور انسٹنٹ آرٹیکلز کی بدولت نہ صرف مضامین جلدی لوڈ ہونگے بلکہ صارف کو فیس بک کی ایپلی کیشن چھوڑ کر براؤزر بھی نہیں کھولنا ہوگا۔


فیس بک کے مطابق یہ پلگ ان 12 اپریل تک فراہم کردیا جائے گا۔ جو لوگ ورڈپریس کی ڈیفالٹ تھیمز استعمال کررہے ہیں انہیں اپنی ویب سائیٹ کے ڈیزائن میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم دیگر تھیمز استعمال کرنے والے صارفین کو پہلے اپنی ویب سائیٹ پر تھوڑی بہت تبدیلی کرنا ہوگی۔


Ad Code

Responsive Advertisement