فیس بک پر بالآخر Dislike کا بٹن شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا



کئی سال کی سوچ بچار کے بعد فیس بک انتظامیہ نے آخر کار دنیا کی مشہور ترین سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر فیس بک پر ڈس لائک کا بٹن شامل کرنے کا فیصلہ کرہی لیا ہے۔ حال ہی میں فیس بک کے مرکزی دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران اس پیشرفت سے میڈیا کو آگاہ کیا گیا۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے مطابق ڈس لائک کے  بٹن کو شامل کرنے کی ایک بڑی وجہ ایسے سٹیٹس اور پیغامات ہیں جن میں صارف کسی دکھ کا اظہار کرتا ہے اور اسکے دوست احباب بنا سوچے سمجھے لائک کا بٹن دبا دیتے ہیں، جس سے صارف کے جذبات کو تکلیف پہنچتی ہے۔
تاہم یوں محسوس ہوتا ہے کہ دیگر سوشل نیٹ ورکس جیسے یوٹیوب  وغیرہ کی طرح یہاں بھی ڈس لائک کی آپشن کا غلط استعمال کیا جائے گا اور اسکے ذریعے نفرت انگریزی کو فروغ ملے گا۔
فیس بک انتظامیہ کے مطابق یہ فیچر جلد ہی تمام فیس بک صارفین کے لیے میسر ہوگا۔






Ad Code

Responsive Advertisement