اینڈرائیڈ کے لالی پاپ ورژن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

گوگل کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا لالی پاپ ورژن اس وقت سب سے زیادہ سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس پر استعمال ہورہا ہے۔

لالی پاپ کو 2014 میں گوگل کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر متعارف کروایا گیا اور نومبر 2014 میں نیکسس اور دیگر فونز پر اسے اپڈیٹ بھی کر دیا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ لالی پاپ کی سب سے اہم بات اسکا میٹریل ڈیزائن ہے، جس میں اینڈرائیڈ کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کیا گیا ہے۔ اسی طرح اینڈرائیڈ کا یہ ورژن ART یعنی اینڈرائیڈ آٹورن پر چلتا ہے، جسکی بدولت اپلیکیشنز زیادہ تیزی سے کام کرتی ہیں اور بیٹری کم خرچ ہوتی ہے۔
گو کہ اب سمارٹ فونز بنانے والی کمپنیاں اپنے فلیگ شپ فونز میں اینڈرائیڈ کا تازہ ترین ورژن 147 ماش میلو 148 استعمال کررہی ہیں تاہم کم قیمت سمارٹ فون اب بھی اینڈرائیڈ لالی پاپ کے ساتھ ہی فروخت کیے جارہے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2013 میں متعارف کروائے جانے والا اینڈرائیڈ کٹ کیٹ ورژن ابھی بھی 34.3 فیصد ڈیوائسز پر استعمال ہورہاہے۔