یو ایس بی فلیش ڈرائیو سے سسٹم کی ریم بڑھائیں

بہت سے لوگوں کے کمپیوٹر ریم کی کمی کی وجہ سے بڑے پروگرامز پر ہینگ ہوجاتے ہیں یہ بہت آہستہ آہستہ چلتے ہیں جبکہ بہت سے لوگ اتنی سبقت ہی نہیں رکھتے کہ وہ اپنے کمپیوٹر کی ریم بڑھا سکیں جس کی وجہ سے انہیں سسٹم پر لگی ریم پر ہی گزارا کرنا پڑتا ہے۔ مگر اب اس مسلہ کا حل ونڈوز سیون میں موجود ہے اور ہم میں سے زیادہ تر لوگ اب ونڈوز سیون ہی استعمال کرتے ہیں۔ اتنی زیادہ میموری کی فلیش ڈرائیو ہوتے ہوئے بھی لوگوں کو معلوم نہیں کہ وہ اس سے کیا کیا کرسکتے ہیں لیکن میں آپ کے لئے ایک ایسا طریقہ لایا ہوں جس کے استعمال سے آپ اپنی فلیش ڈرائیو یا یوایس بی کے استعمال سے اپنے سسٹم کی ریم بڑھا سکتے ہیں۔ عام طور پر 2 سے 4 جی بی کی یو ایس بی سب ہی کے پاس ہوتی ہے لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ اس سے کیا کیا کرسکتے ہیں۔

 سب سے پہلے آپ مائی کمپیوٹر کو اوپن کریں اور اس کے اندر یو اس بی کو اٹیچ کرنے کے بعد اس پر رائٹ کلک کریں اور اس کی پروپرٹیز پر کلک کریں۔ Ready Boost میں جائیں اس کے بعد آپ ریڈی بوسٹ

پر کلک  کردیں۔ ok اس کے بعد آپ کو جتنی چاہئے اتنی میموری کو سیٹ کر کے

ونڈو سیون کے اس بہترین فیچر سے آپ جتنی چاہیں اپنے کمپیوٹر کی رفتار بڑھا سکتے ہیں۔