مسلم ایجاداد- حصہ اول

(Algebra) الجبرا
ایک ایرانی نژاد فارسی مسلم سائنسدان الخوارزمی نے ایجاد کیا تھا۔

 ( Mechanism of Breathing) سانس لینے کا طریقہ
انسانی جسم میں خون کی گردش اور اس کے متعلق معلومات سب سے پہلے یونانیوں نے معلوم کی تھی اور ان کا خیال تھا کہ انسانی جسم میں  خون کی غیبی نالیاں ہیں جن سے خون ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتا ہے، لیکن ایک شامی مسلم سائنسدان النفیس نے خون کی شریانوں  کے مطعلق ان کے تمام دعوے جھوٹے ثابت کردئے اور ثابت کیا کہ خون دائیں سے بائیں پھیپڑوں میں گزرنے والے نظریات کو بھی غلط ثابت کردیا لیکن اس کے باجود بیسویں صدی تک ان کے زیادہ تر کام سے لوگ تقریباً ناواقف ہی تھے۔

(Cryptography) خفیہ نگرانی
یہ وہ طریقہ کار ہے جس کی مدد سے آج بار کوڈ کو بھی پڑھا جاسکتا ہے اور اسی کے اوپر پاسورڈ کی بنیاد بھی پڑی تھی۔ اگرچہ یہ طریقہ کار نئے ضرور ہیں لیکن اس ٹیکنالوجی کی شروعات ایک ہزار سال پہلے ہی ہوچکی تھی۔ اس ٹیکنالوجی کی دریافت کرنے والے عرب ریاضی دان الکندی ہیں۔

(Refinement) ادائیگی
زیادہ تر لوگ جابر بن حیان کے نام سے واقف ہونگے۔ جابر بن حیان ایک مشہور مسلمان کیمیادان ہیں اور ان ہی کی ایجاد کردہ کیمیا جس آج  کمیسٹری کہتے ہیں نام پڑا انھوں نے ہی کیمیامیں ادائیگی کا طریقہ کار دریافت کیا انھوں نے ہی ایووپروشن، فلٹریشن، کسٹلائزشن، پیوریفکیشن اور آکسیڈیشن کا عمل دریافت کیا تھا۔

(Surgery) سرجری
الزراوی کے سرجری کا باپ بھی کہا جاتا ہے۔ انھوں نے ہی سرجری کے جدید تریقہ کار دریافت کئے اور کئی اوزار جو کہ آج بھی استعمال ہوتے ہیں سرجری کے لئے انھوں نے ہی ایجاد کئے تھے۔ انھوں نے بے شمار کتابیں بھی تحریر کی ہیں، ان کی ایک کتاب التفسیر میں سو سے زیادہ بیماریوں اور ان کے علاج اور سرجری کے مختلف طریقہ کار کے متعلق بتایا گیا ہے۔

(Length of the Solar Year) شمسی سال کی ملکمل لمبائی
البتانی ایک مسلم ایسٹونومر نے سب سے پہلے شمسی سال کی صحیح لمبائی کا پتا کیا تھا، انھوں نے ہی سب سے پہلے قبلہ کی درست سمت کا اندازہ کیا تھا جو کہ مسلمانوں کے لئے ایک بہت اہم جگہ ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے سورج ، چاند اور نظام شمسی کے دیگر سیاروں کی رفتار اور ان کے سورج کے گرد چکر کے بارے میں بلکل صحیح حساب لگایا تھا۔

(Quadratic equation) چکوری مساوات
ایک فارسی شاعر اور ریاضی دان نے سب سے پہلے چکوری مساوات کا طریقہ ایجاد کیا۔ ان کے ایجاد کئے گئے مساوات آج بھی استعمال میں آتے ہیں ۔ اس کے علاوہ انھوں نے ہی سب سے پہلے کیوبک مساوات کے تینوں حل معلوم کئے تھے۔

(Law of Refraction) اپورتن کا قانون
اپورتن کا قانون روشنی اور زاویہ کے درمیان تعلق کو تلاش کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اسے سمل لاء بھی کہا جاتا ہے ۔ اسے ایک فارسی مسلم سائنسدان ابن سہل نے ایجاد کیا تھا۔