Tianshi international or Tiens group Reviews

نوٹ : اس آرٹیکل کا مقصد کسی بھی کمپنی کو فائدہ یا نقصان پوچھنا نہیں صرف   لوگوں تک اسکی معلومات پوچھنا ہے-





پچھلے کچھ دنوں سے مختلف ویب سائٹ پر اسکے ایڈز دیکھ رہے ہیں - صرف آپ کچھ روپے کی صرف ایک مرتبہ کی انویسٹمنٹ سے ہزاروں ، لاکھوں روپے کی انکم حاصل کر سکتے ہیں - یقینً انسانی عقل کے لئے سمجھنا مشکل ہے کہ صرف ایک مرتبہ کی انویسٹمنٹ اور اتنی انکم کہاں سے مل سکتی ہے؟

ہم نے اسی معملے کی تہہ تک جانے کا فیصلہ کیا اور کامیاب بھی ہو گئے- ہم ایک دن انکے آفس جا پونچہے- 24 مارچ 2014 بروز پیرنیپا چورنگی ، Al-Ameen ٹاور ، فلور 2nd ، فلیٹ 204 ، (لیکن ہم اصل میں 214 ، میں گئے تھے) -

وہاں ہمیں اتنے لوگ نظرآۓ جتنے تو شاید کسی چیز کے مفت میں بھی ملنے پر نہ آتے ہوں - ہمیں وہاں ایک گھنٹہ presentation دی گئی - جس کی شروعات تلاوت قرآن پاک سے ہوئی پھر قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے احترام میں تقریباً سب ہی لوگ کھڑے ہو گئے- تقریباً اسی لئے کیوں کہ کچھ لوگوں کو ہم نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوتے نہیں دیکھا - فل حال یہ انکا ذاتی معاملہ ہے -

ہمیں جس طرح کی presentation پیش کی گئی اس میں ہمیں اس کمپنی کا ماضی اور کمپنی کے حال کے بارے میں پتا چلا - ان میں سے کچھ باتیں تو ہمیں صحیح ملی جو ہم نے ویکیپیڈیا اور گوگل پر بھی سرچ کر کے حاصل کرلی لیکن کچھ باتوں کی احوال ہمیں صحیح نہیں ملا جیسے اس کمپنی کے بانی " لی جن یون " کے بارے میں کہا گیا کے وہ اس دنیا کے تیسویں امیر ترین انسان ہیں لیکن ہمیں فوربس کی ویب سائٹ پر تو انکا نام دوہزار امیر ترین لوگوں کی فہرست میں بھی نہیں ملا اور ہمیں کچھ معلومات دی گئی کمپنی کے مطعلق کہ یہ کمپنی 1992 میں قائم کی گئی، 1995 میں DSA کی حصہ بنی، 1998 میں امریکا ، روس اور یورپ میں اس نے کام کی شروعات کی ، 2001 میں یہ ایشیاء اور افریقہ میں آئی اور سن 2002 سے پاکستان میں کام کا اغاز کیا - جو معلومات ہمیں صحیح ملی اسکے علاوہ بھی ہمیں FBR کا NTN Number :14522012 اور SECB کا registration number : K-0932 صحیح ملا انہوں نے ہمیں اپنا GST number بھی ہمیں بتایا 1200300412519 اور عسکری بینک کا نمبر : 1770100577098 بھی دیا یہ ثابت کرنے کے لئے کے یہ کمپنی 100 فیصد لیگل ہے اور قانونی طور پہ ٹیکس ادا کرتی ہے- البتہ ہمیں FBR کی ویب سائٹ سے جو انفارمیشن ملی اس میں ہمیں صرف انکے دو ہی ایڈریس ملے -

250/1 APTC,Rashid Minhas Road,Gulistan-e-Johar, GULSHAN E IQBAL TOWN, KARACHI EAST

250/1,MEZZANINE FLOOR,ASIA PACIFIC TRADE CENTRE,MAIN RASHID, KARACHI


ہمیں موجودہ ایڈریس جس پر ہم گئے تھے اسکی کوئی بھی معلومات نہیں ملی - 

اور ہمیں بتایا گیا کے یہ ادارہ WFDSA سے منظور شدہ ہے - جو اقوام متحدہ کا ایک ادارہ ہے- اس کی رسائی دنیا کے 190 ممالکوں میں ہے اور اسکے ساتھ اب تک 950 Million سے زیادہ لوگ کام کرتے ہیں - اسکے علاوہ ہمیں اسکی معلومات کچھ اسطرح دی گئی کہ اسکا رقبہ 25 مربع ہے البتہ ہمیں یہ نہیں بتایا گیا کے وہ مربع گز تھا یا مربع کلومیٹر لیکن ہم نے وکیپیڈیا سے آخر کر معلوم کر ہی لیا وہ 4.2 مربع کلومیٹرپر محیط ہے - اور چین کے tianjin شہر سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اسکے تعمیر میں کل 18 سال کا عرصہ لگا ہے - اس کے بعد ہمیں کچھ معلومات ملی اس کمپنی کے کام کے طریقے کارکے مطلق جس ہمیں سرسری طور پرکچھ معلومات ملی۔ ہمارے سامنے 6 لوگوں کو لاکر کھڑا کردیا گیا اور بتایا گیا کہ سب سے پہلے ایک کمپنی اور سب سے آخر میں عوام اور درمیان میں distributors ہوتے ہیں اور یہ کمپنی distributors تک جانے والا سارا پرافٹ عوام تک پونچھا دیتی ہے - پھر اسکا طریقہ انہوں نے ہمیں بتایا - 

یہ DSA سسٹم پر کام کرتی ہے جس سے ہمیں شبہ ہوا کے یہ ایک pyramid scheme ہے اور MLM system پی کام کرتی ہے اور جیسے جیسے presentation آگے بڑھی ہمارا شک یقین میں تبدیل ہونے لگا - اس کمپنی نے ہمیں چار category بتایں employers ، self workers ، business owners اور سب سے آخر میں investors اس میں سب سے پہلی کیٹگری تھی ایمپلائرز کی جس میں ہمیں شامل ہونا تھا صرف 1800 روپے ادا کر کے جو صرف ایک مرتبہ دینا تھا اور اسکے بدلے ہمیں ایک بیگ دیا جاتا جس میں ہمیں ایک عدد لائسنس ، ایک عدد ڈی وی ڈی جس میں ہمارا مارکیٹنگ پلان شامل ہوتا جو ہم پہلے ہی سمجھ گئے تھے کے وہ کیا ہو سکتا تھا اور ایک عدد magazine ملتی جس میں انکے مطلق معلومات ہوتی -

اب اگے کیا ہوتا تو جناب اب ہمیں tiens کے points کمانا ہوتے جس میں سے 7 پوائنٹس تو ہمیں 1800 روپے کی پیمنٹ کرتے ہو فوراً ہمارے اکاؤنٹ میں آجاتے لیکن یہ بینک اکاؤنٹ نہیں ہے بلکے انکے پاس اپنا ریکورڈ ہے - یہاں ہمیں پانچ اسٹارز حاصل کرنا ہوتے ہیں پہلا سٹار 7 پوائنٹس کا ہوتا ہے جو ظاہر سی بات ہے ہمارے رجسٹرڈ ہوتے ہیں مل جاتا اور ہم پانچ اسٹارز حاصل کرنے کے دوڑ میں اپنی شروعات کردیتے اب ہمیں دوسرا سٹار کب ملتا تو اسکے لئے ہمیں 100 پوائنٹس کمانا ہوتے ہیں پھر ہم تیسرے سٹار کی طرف چلے جاتے جو 300 پوائنٹس کا ہوتا اور اسکے بعد ہم ایمپلائرز کی کیٹگری سے نکل جاتے اور self employed کی کیٹگری میں آجاتے اور ہمیں وہاں اپنا چوہتھا اور پانچوہ سٹارحاصل کرنا ہوتا جس کے بعد ہم اپنے earning کےقابل ہوجاتےاورہمارے پاسس24000کاچیک آنےلگتااوراسکےبعد ہم پھربزنس اونرکی کیٹگری میں آجاتے اوروہاں ہمیں آٹھ اسٹارزحاصل کرنا ہوتےہیں۔ جس کے بعد ہم کمپلیٹ investors بن جاتےاورلاکھوں کمارہے ہوتے لیکن کیسے؟ کیوں کے صرف ایک مرتبہ کی انویسٹمنٹ اور پھر دوسرے سٹار کے لئے کوئی انویسٹمنٹ نہیں تو ہم دوسرا سٹار کس طرح حاصل کریں گے؟  اسکا جواب بھی ہمیں ملا لیکن ان لوگوں سے جو جوائن ہو چکے تھے اور جیسا کہ ہمیں پہلے سے پتا تھا MLM یعنی multi-level marketing system جس میں ہمیں ہمارے downline سے فائدہ ہوتا ہے -


اس کمپنی نے ہمیں یہ بھی بتایا کے ہم ڈائریکٹ جوائن نہیں ہو سکتے ہمیں ایک عدد اسپانسر کی ضرورت ہوگی جو MLM کی سب سے بڑی پہچان ہے کیوں کے اسکے بغیر کمانا بھی نہ ممکن ہے - کیوں کہ ہم خود بھی جب تک کسی کے اسپانسر نہیں بنتے ہم نہیں کما سکتے-


یہ سسٹم کام کیسے کرتا ہے؟ 

اسکا طریقہ کچھ یوں ہے کہ جب ہم کسی کی downline بنتے ہیں تو ہمارے اسپانسر کو ہم سے کچھ پوائنٹس ملتے ہیں اور جب ہم کسی کے اسپانسر بنتے ہیں تو ہمیں اسکے پوائنٹس ملتے ہیں اور ہمارے اسپانسر کو بھی کچھ پوائنٹس ملتے ہیں -

مثال کے طور پہ میرے پاس ساتھ پوائنٹس ہیں تو میرے اسپانسر کو بھی مجھ سے ساتھ پوائنٹس میلں گے اور اسکے اپنے ساتھ پوائنٹس یعنی اسکے پاس اب 14 پوائنٹس ہیں اور میرے پاس ساتھ پوائنٹس اب جب میں کسی کو اسپانسر کرتا ہوں اپنے ریفر سے تو مجھے ساتھ پوائنٹس ملتے ہیں اور میرے اسپانسر کو پانچ پوائنٹس ملتے ہیں اس طرح میرے پاس اب 14 پوائنٹس ہوگئے اور میرے اسپانسر کے پاس 19 پوائنٹس اسی طرح جتنی downline نیچے جائےگی اتنا مجھے اور میرے سپانسر کو فائدہ ہوگا اور جب ہمارے پاس اتنے پوائنٹس ہوجائیں گے کہ ہم اگلے سٹار تک پنہچ جایں تو ہمارا رینک بڑھ جاتا ہے اور ایک پوائنٹ 110 روپے کا ہے tiens میں اور جب ہمارے پاس 26000 پوائنٹس ہو جایں گے تو ہمیں چیک مل جائے گا 24000 کا ٹیکس کی کٹوتی کے بعد اور ہمارے ہاتھ میں 24000 روپے آیں گے-

لیکن اگر میں کسی بھی شخص کو لانے مے ناکام رہا یا اسنے جوائن نہیں کیا صرف دیکھ کے چلا گیا تو مجھے کوئی پوائنٹس نہیں ملیں گے اور مجھے کوئی کمائی نہیں ہوگی.

ہمیں جو باتیں بعد میں پتا چلی وہ یہ ہیں کہ 24000 کا چیک حاصل کرنے کے لئے ہمیں پہلے 40،000 کی شاپنگ کرنی ہوگی ان کی پروڈکٹ کی اس کے بعد ہی ہم کمانے کے اہل ہونگے اور ہمارے ڈائون لائن کو بھی ایسا ہی کرنا پڑے گا۔ تب ہی ہمیں پوائنٹس ملیں گے۔

امید ہے آپ سب کو سمجھ آیا ہوگا اور آرٹیکل اچھا لگا ہوگا الله حافظ 




اگر کسی بھی کمپنی کے مطلق review حاصل کرنا چاہتے ہوں یا کوئی suggestion دینا چاہتے ہوں تو ہم سے کنٹیکٹ کریں.